ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوری کے قتل میں ہندوتو طاقتوں کا ہاتھ: سی پی آئی(ایم)

گوری کے قتل میں ہندوتو طاقتوں کا ہاتھ: سی پی آئی(ایم)

Thu, 07 Sep 2017 10:25:09    S.O. News Service

نئی دہلی،6؍ستمبر (ایس او نیوز) مارکسی کمیونسٹ پارٹی سی پی آئی(ایم) نے بنگلورو میں ممتاز صحافی گوری لنکیش کو ان کی رہائش گاہ پر گولی مارکر ہلاک کئے جانے کی  سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک سوچا سمجھا قتل ہے ۔سی پی آئی(ایم) پولٹ بیورو نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ قتل کا یہ واقعہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے پیدا کردہ نفرت اور عدم رواداری کے ماحول کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کے جانے پہچانے طریقہ کے عین مطابق ہے ۔سی پی ایم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گوند پنسارے ، ڈابھولکر، کلبرگی اور اب گوری کے قتل کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے ، کہا یہ سبھی توہم پرستی، ظلمت پسندی اور دائیں بازو کی ہندوتو طاقتوں کی فرقہ پرستی کی مخالفت میں پیش پیش تھے ۔پولٹ بیورو نے کرناٹک حکومت سے قصورواروں کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بائیں بازو اور جمہوری طاقتوں سے کہا کہ وہ اس گھناؤنے قتل اور ملک میں بڑھتے ہوئے نفرت اور عدم رواداری کے خلاف پرزور احتجاج کریں۔


Share: